ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ہاسن میں ٹرک کی ٹکر سے 10سالہ بچی ہلاک

ہاسن میں ٹرک کی ٹکر سے 10سالہ بچی ہلاک

Mon, 06 May 2019 11:47:57    S.O. News Service

ہاسن،6؍مئی (ایس او نیوز) ٹرک کی ٹکر سے 10سالہ بچی ہلاک ہوجانے کا واقعہ بیلورو تعلقہ کے ایم ہونیسینا کیرے میں پیش آیا۔ پولیس نے متوفیہ کی شناخت اسی دیہات کی ساکن دیوراجا کی بیٹی سما کے طور پر کی ہے۔ سما جب دکان سے دودھ لے کر گھر واپس آرہی تھی کہ ٹرک نے اسے ٹکر ماردی، والدین نے سما کو بیلورو اور ہاسن کے اسپتال لے گئے اور بنگلورو اسپتال کے راستے میں سما نے زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ دیا۔ بیلورو پولیس نے کیس درج کر لیا ہے اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔
 


Share: